کراچی،حالیہ انتخابات میں ایوان بالا کیلئے مختلف جماعتوں سے تجارتی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی سینیٹر منتخب ہوئیں،
اپنی 6 سالہ مدت پوری کرکے سبکدوش ہو نے والے کئی سینیٹرز کا تعلق بھی تجارتی وصنعتی شعبے سے تھا
پیر 9 مارچ 2015 22:59
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) حالیہ انتخابات میں ایوان بالا کیلئے مختلف جماعتوں سے تجارتی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی سینیٹر منتخب ہوئی ہیں جبکہ اپنی 6 سالہ مدت پوری کرکے سبکدوش ہو نے والے کئی سینیٹرز کا تعلق بھی تجارتی وصنعتی شعبے سے تھا۔تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے منتخب ہونے والے کئی سینیٹرز کا تعلق تجارتی وصنعتی شعبے سے ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا تعلق ایک کاروباری گھرانے مانڈوی والا سے ہے اور وہ لسبیلہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔محسن عزیز تحریک انصاف کے کوٹے پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں،وہ خیبرپختونخواہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔(جاری ہے)
صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے میاں عتیق کومتحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹر منتخب کرایا ہے اورانکا تعلق بھی اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی سے ہے۔
مسلم لیگ(ن) سے منتخب لیفٹنٹ جنرل(ر)عبدالقیوم پاکستان اسٹیل کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹرا سلام الدین شیخ سکھر کے تاجر رہ چکے ہیں اور وہ شوگر اور گھی مل کے مالک بھی رہ چکے ہیں۔اسی طرح خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے نعمان وزیر بھی شعبہ تجارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ بلوچستان سے مسلم لیگ (ن )کی جانب سے منتخب سینیٹر کلثوم پروین ویمن انٹرپرینورہیں اور وہ دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئی ہیں ۔6سال کی مدت پوری کرکے سینیٹ سے رخصت ہونے والے عبدالحسیب خان ملک کے معروف صنعتکار اور کاٹی کے سابق چیئرمین وکائٹ لمٹیڈ کے سابق سی ای او ہیں،وہ متحدہ قومی موومنٹ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اسی طرح سبکدوش ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما سینیٹرحاجی غلام علی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.