ملک کی ترقی اور امن کے دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے، شہباز شریف،
دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑی جائے گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کاصفایا کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،حکومت دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیراعلیٰ کی اراکین اسمبلی سے گفتگو
پیر 9 مارچ 2015 00:18
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ملک کی ترقی اور امن کے دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے اور ضروری قوانین میں ترامیم کرکے سزاؤں کو سخت کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے اور اس عفریت کو مکمل طو رپر کچلنے کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.