لڑکی کے خاندان پر مسلط کی جانے والی فضول رسموں کیخلاف قانون سازی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل میں قراردادیں پیش کر دی ہیں،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
منگل 10 مارچ 2015 17:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)جہیز اور شادی بیاہ کی تقریبات میں لڑکی کے خاندان پر مسلط کی جانے والی فضول رسموں اور بچیوں کو اسلام کے نام پر تعلیم سے محروم کرنے کیخلاف قانون سازی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل میں قراردادیں پیش کر دی ہیں۔ امید ہے آئندہ اجلاس میں اس بارے میں پیش رفت ہو گی۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور معلمات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے خواتین کے حقوق ، بچیوں کی تعلیم اور شادی کے لیے جہیز اور فضول رسموں کے خلاف جدوجہد شروع کر رکھی ہے ، بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنا اور شادی کے لیے فضول رسمیں ور جہیز طلب کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف عمل ہے جس پر معاشرے کے تمام طبقات کو آواز بلند کرنی چاہیے۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شریعت اسلامیہ نے خواتین کو مردوں سے زیادہ حقوق دیئے ہیں ۔
اسلام میں چار شادیوں کا معاملہ انصاف کے ساتھ مبنی ہے ۔ وہ لوگ جو ایک سے زیادہ شادیاں کر کے اپنی پہلی بیویوں اور بچوں کے حقوق کا خیال نہیں کرتے ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے ۔ پاکستان علماء کونسل گذشتہ ایک سال سے بیٹی رحمت ہے زحمت نہیں کے عنوان سے ایک ملک گیر مہم چلا رہی ہے اور پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام بہت جلد معلمات اور طالبات کے لیے تربیتی نشستوں کا پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم عمر کی بچیوں کی شادی کا معاملہ مذہبی سے زیادہ جاگیر دار اور وڈیرہ ازم کے ساتھ متصل ہے۔ اسلام نے بچی کی شادی اس وقت کرنے کا حکم دیا ہے جب وہ بالغ ہو اور عقل و شعور رکھتی ہو۔ اس کو یہ ادراک ہو کہ اس نے ایک خاندان کو چھوڑ کر دوسرے خاندان میں جانا ہے اور اسے دونوں خاندانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ۔ اگر کوئی بچی بالغ ہو اور عقل و شعور نہ رکھتی ہو تو اس کے والدین کو چاہیے کہ اسے مکمل عقل و شعور اور تعلیم سے بہرہ مند ہونے تک اس کی شادی نہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.