شجرکاری مہم کے ذریعے آلودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے اور ضلع کو سرسبز بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں،محمد مزمل قریشی
’
منگل 10 مارچ 2015 23:03
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) حق پرست ارکین قومی اسمبلی محمدمزمل قریشی ، ایم پی اے فیصل سبزواری نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ آغا پرویز، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی کے ہمراہ ابو الحسن اصفہانی روڈ میٹرول تھرڈ کے اطراف صفائی مہم کا آغازکیا ۔اس موقع پر سپرنٹینڈینگ انجینئر بلدیہ شرقی فضل محمود گل اور تمام محکمہ جاتی افسران کے علاوہ میڈیا اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق صفائی مہم کا آغاز جھاڑو،شجرکاری اور اسپرے کرکے کیا گیا بعد ازاں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈی سی ایسٹ اور میونسپل کمشنر کے ہمراہ الیکٹرک پول پر کلر کرکے بھی مہم کو آگے بڑھایا۔اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم 33 کو کوئی ڈیپارٹمنٹ اون نہیں کرتا جبکہ حق پرست اراکین اسکیم 33 کو نظر انداز ہونے نہیں دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے ذریعے آلودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے اور ضلع کو سرسبز بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں جبکہ حق پرست اراکین بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں لہذا صفائی ستھرائی کے سلسلے میں عوام کا تعاون بھی بہت ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس پورے علاقے کو گرین کردیں گے ہم چاہتے ہیں کہ فنڈز صرف عوام کو ریلیف پہنچانے پر استعمال کیے جائیں قومی و صوبائی اسمبلی کے ایوانوں میں مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھارہے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.