وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز پیر پگاڑا کی کمشنر اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب افضال بھٹی سے ملاقات
بدھ 11 مارچ 2015 16:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز پیر پگاڑا صدر الدین شاہ راشدی سے کمشنر اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے ملاقات کی اور وفاقی وزیر کو او پی سی پنجاب کے بارے میں بریفنگ دی ۔ بریفنگ کے دوران کمشنر اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو در پیش مسائل اور ان مسائل کو فوری طور پر حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈی جی اوور سیز پاکستانی کمیشن پنجاب خواجہ داؤد اور ڈائریکٹر پولیس کپیٹن مبین بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران پیر پگاڑا نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا قیام حکومت کا مثبت اقدام ہے جس کے ذریعے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔(جاری ہے)
کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو در پیش مسائل میں لینڈ مافیا،پولیس اور دیگر محکموں سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے اوور سیز کمیشن پنجاب نے جدیدآئی ٹی نظام پر مشتمل سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اپنے شکایات براہ راست اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو بھجوا سکیں گے اور ان کی شکایات کے ازالے کے بعد شکایت کنندہ کو اس کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اوور سیز پیر صدر الدین نے افضال بھٹی کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی وزارت اوورسیز کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وزارت اوور سیز او پی سی پنجاب کو مکمل تعاون فراہم کرے گی اور کویت عراق جنگ کے دوران وطن واپس آنے والے غیر ادا شدہ کلیمز کے معاملے کو بھی باہمی مشاورت سے حل کریں گے اور مستقبل میں وطن سے باہر بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے مکمل تعاون کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.