مالی سال 2015 کے پہلے آٹھ ماہ بیرون ملک پاکستانیوں نے 11750.50 ملین ڈالر پاکستان بھجوا دیئے
بدھ 11 مارچ 2015 17:13
کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2015 کے پہلے 8 مہینوں (جولائی تا فروری) کے دوران 11,750.50 ملین ڈالر وطن بھجوائے جس سے مالی سال 14کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 10,248.17ملین ڈالر کے مقابلے میں 14.6فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2015 کے دوران بیرون ملک کام کرنے والوں کی ترسیلات 1,391.69 ملین ڈالر رہیں جو جنوری 2015 کے مقابلے میں 1.06 فیصد زائد ہیں اور فروری 2014کے مقابلے میں 15.04 فیصد بلند ہیں۔
بلحاظ ممالک فروری2015کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان، یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 453.40 ملین ڈالر، 316.51ملین ڈالر، 179.03 ملین ڈالر، 167.42ملین ڈالر، 166.26ملین ڈالر، اور 23.99ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ فروری 2014 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 368.76 ملین ڈالر، 240.38ملین ڈالر، 184.60ملین ڈالر، 156.23ملین ڈالر، 144.92 ملین ڈالر، اور 32.79 ملین ڈالر تھیں۔(جاری ہے)
فروری 2015 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 85.08 ملین ڈالر رہیں جبکہ فروری 2014 میں ان ملکوں سے موصولہ رقم 82.09 ملین ڈالر تھی۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.