لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن صوبہ خیبر پختونخواہ کا اہم اجلاس 13 مارچ کو طلب کرلیا گیا

بدھ 11 مارچ 2015 17:52

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن (رجسٹرڈ) صوبہ خیبر پختونخواہ کا اہم صوبائی ااجلاس 13 مارچ کو LCB پشاور میں طلب کیا گیا ۔اجلاس میں فیڈریشن عہدیداران اور تمام بلدیاتی اداروں کے یونینز رہنما بھر پور شرکت کرینگے ۔بلدیاتی ملازمین کو درپیش مسائل کیلئے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک چلانے اور حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

۔ اس بات کا اعلان بلدیاتی ملازمین کے واحد نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن (رجسٹرڈ) خیبر پختونخواہ کے رہنماؤں شوکت علی انجم ،حاجی انور کمال ،اقبال حسین ، شاد خان ، شوکت علی کیانی اور دیگر عہدیداروں نے ایک مشترکہ اخباری بیان کے ذریعے کیا۔اُنھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ ایک سال سے بلدیاتی ملازمین کو صرف وعدوں سے ٹرخانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن صوبائی وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات کے جانب سے بار بار یقین دھانیوں کے باوجود تا حال بلدیاتی ملازمین کیلئے سروس سٹرکچر، اپ گریڈیشن اورکنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سمیت کسی بھی دیرینہ مسئلے کو حل نہ کیا گیا۔فیڈریشن رہنماؤں نے بلدیاتی ملازمین کے مسائل کو نظر انداز کرکے صرف زبانی اعلانات پر ات پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

اور کہا کہ جب تک بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے جائز اور دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی جا ئیگی ااور بلدیاتی ملازمین مطمئن نہیں ہونگے بلدیاتی ملازمین سراپا احتجاج ہوگی۔ صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین نے میدان میں کود کر سروس سٹرکچر، اپ گریڈیشن اورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے احتجاجی تحریک چلانے، فیدریشن کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کرنے اور فیڈریشن کو مالی و تنظیمی طور پر مضبوط کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے یونینز رہنماؤں کا اہم صوبائی اجلاس 13 مارچ کو بعدا نماز جمعہ 2بجے سہ پہر LCB پشاور میں طلب کیا گیا ۔

اس لئے صوبہ بھر کے یونینز رہنما اور فیڈریشن کے صوبائی وڈویژنل عہدیدار اس اہم اجلا س میں بروقت شرکت کرکے فیدریشن کے ساتھ وابستگی کا ثبوت دیں۔