پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کریں ،مولانا فضل الرحمن خلیل،
رینجرز نے نائن زیرو سے دہشت گردوں اور غیر قانونی اسلحہ پکڑ کر ثابت کیاہے کہ کراچی آپریشن غیرجانبداری سے جاری ہیطکراچی کا امن بلاتفریق آپریشن سے ہی ممکن ہوگا،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں ، بیان
بدھ 11 مارچ 2015 20:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) انصار الامہ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کریں ،رینجرز نے نائن زیرو سے دہشت گردوں اور غیر قانونی اسلحہ پکڑ کر ثابت کیاہے کہ کراچی آپریشن غیرجانبداری سے جاری ہے اورکراچی کا امن بلاتفریق آپریشن سے ہی ممکن ہوگااور کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز کراچی میں نائن زیرو پر رینجرز اہلکاروں کے چھاپہ ،مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاکہ پاک فوج ملکی سلامتی کی واحد امید ہے اور ملک بھر میں دہشت گردی ،شدت پسندی ،قتل و غارتگری ،بھتہ خوری اور انارکی کے خاتمہ میں پاک فوج کا کردار مثالی ہے جبکہ پوری قوم ملک میں امن کے لیے پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی کی معاشی شہہ رگ اور منی پاکستان کہلانے والا روشنیوں کا شہر کراچی دہشت گردی ،بدامنی اور انارکی کا شکار ہوچکاہے اور کراچی کے امن کے لیے بلاتفریق اور غیر جانبدار آپریشن کی ضرورت ہے جسے رینجرز کے چھاپہ نے ثابت کیاہے کہ پاک فوج غیر جانبداری سے صرف اور صرف امن کے لیے آپریشن کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کو ختم کیا جائے اور شدت پسندی میں ملوث سیاسی جماعتیں ہوں یا مذہبی جماعتیں سب کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور ملک کے اندر بدامنی کے ذمہ داران کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے اور جن جماعتوں کے خلاف وطن عزیز کے خلاف ثبوت ہیں ان پر پابندی عائد کی جائے ۔مولانا فضل الرحمن خلیل نے مزید کہاکہ قومی ایکشن پلان کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی کراچی میں سیکورٹی فورسز کی کارروایاں اسی ایکشن پلان کا نتیجہ ہیں سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اب ان کارروائیوں پر چیخ و پکارکی بجائے قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوجائیں تاکہ ملک میں امن قائم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جس طرح مذہب کے نام پر دہشت گردی کی گنجائش نہیں اسی طرح سیاست کے نام پر سیاسی دہشت گردی کی بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.