کراچی ،صارفین کے عالمی دن کے موقع پر کنزیومر ایسوسی ایشن کے تحت واک 15مارچ کو ہوگی
جمعرات 12 مارچ 2015 18:54
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) صارفین کے عالمی دن پوری دنیا میں 15مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد صارفین میں اُن کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ صارفین کی عالمی تنظیم کنزیومرانٹرنیشنل نے اس سال ”صحت مند غذا صارفین کا حق“ کے موضوع پر صارفین کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 15مارچ بروز اتوار صبح ساڑھے 10بجے آرٹس کونسل کراچی سے پریس کلب تک صارفین کی ملک گیر تنظیم کنزیومرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام واک منعقد کی جارہی ہے۔
جس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی،ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ڈاکٹر سعید میمن ، کوکب اقبال چیئرمین کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان، ڈائریکٹر فوڈ کے ایم سی مختار حسین ودیگر سماجی تنظیمیں شرکت کریں گی یہ بات کیپ کے چیئرمین کوکب اقبال نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اس واک کا عنوان”ملاوٹ کے خلاف واک“ ہے اس کامقصد صارفین کو ملاوٹ کے بارے میں شعور اورآگہی دینا اور ملاوٹ کی اشیا بنانے والوں کو وارننگ دینا مقصود ہے۔
کیوں کہ ملاوٹ شدہ اشیا فروخت کرنے والے صارفین کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔ کوکب اقبال نے کہا اس واک کو منعقد کرنے کے لیے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی سربراہی میں کئی اجلاس ہوچکے ہیں۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ صارفین زیادہ سے زیادہ اس واک میں شریک ہوں اور صارفین کے عالمی دن کے موقع پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ ملاوٹ کرنے والوں کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ اب ملاوٹ کرنے والوں کا نہ صرف محاسبہ ہوگا بلکہ اُن کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت ترین سزا بھی دی جائے گی۔ کوکب اقبال نے مزید بتایا کہ ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ کچھ ممالک میں ملاوٹ کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دی جاتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایوانِ بالا سے ملاوٹ کرنے والوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پھانسی کی سزا کا قانون پاس کرائیں تاکہ کسی کو کسی بھی اشیا میں ملاوٹ کرنے کی جراَت نہ ہوسکے۔کوکب اقبال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس اہم نوعیت کی واک میں شریک ہوں اور اپنے صارف ہونے کا حق ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.