محمد صدیق میمن کی چیف سیکریٹری سندھ تعینات کرنے کی منظوری
جمعرات 12 مارچ 2015 19:29
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) محمد صدیق میمن کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے سینئرافسرمحمد صدیق میمن کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات کردیا ہے، اسٹیبپلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جبکہ چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے صدیق میمن چئیرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے عہدے پر کام کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق محمد صدیق میمن کی چیف سیکریٹری سندھ کی تعیناتی وفاقی حکومت اور سندھ کی حکومت کی باہمی رضا مندی سے ہوئی ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت میں اور سندھ حکومت نے ایک دوسرے کو تین تین نام تجویز کئے تھے جن میں دونوں طرف سے صدیق میمن کا نام دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
اس سے قبل وہ وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، محکمہ تعلیم،منصوبہ بندی و ترقیات سمیت کئی اہم عہدوں پر سندھ میں کام کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ کے چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے سخت تناوٴ کی صورتحال تھی اور دونوں کے درمیان صورتحال اس حد تک چلی گئی کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں۔چیف سیکریٹری نے وزیر اعلیٰ کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے عہدہ نہیں چھوڑا اور اس عہدے پر دو ہفتے تک براجمان رہے وفاقی حکومت کی مداخلت کے بعد سندھ میں نئے چیف سیکریٹری کا معاملہ حل ہواہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.