نااہل حکمرانوں نے بجلی اور گیس کے بعد گھی اور خوردنی تیل بھی ناپید کر دیا ہے ،عابد حسین صدیقی
جمعہ 13 مارچ 2015 19:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں بجلی اور گیس کے بعد گھی اور خوردنی تیل بھی ناپید کر دیا ہے لاہور کو پیرس بنانے والوں کا قوم کو بحرانوں کے نئے نئے تحفے دے ہیں۔
(جاری ہے)
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنا ہو گا اپنے اعلان کے مطابق بجلی کی پیداوار کو بڑھانا ہو گا انرجی کرائسز پر قابو پانے کے لئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر عمل درآمد ناگزیر ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.