گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نئے بحران کا پیش خیمہ ہے ‘بشارت جسپال،
موجودہ پنجاب حکومت کے دور میں اشیائے خوردو نوش کے پانچ مصنوعی بحران آئے ، پنجاب کے حکمران تیل ، گھی کی نئی قیمتوں پر عمل کروائیں یا گھر جائیں ،پاکستان عوامی تحریک
جمعہ 13 مارچ 2015 21:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ تیل ،گھی کی قیمتوں میں 15روپے کلو کمی کا اعلان نئے بحران کا پیش خیمہ ہے ، حکومت مخلص ہوتی توگھی ملز مالکان کو پہلے اعتماد میں لیتی ،اب پکڑ دھکڑ کے ڈرامے کے نتیجے میں بحران پیدا ہو گا اور 200روپے والا آئل اس سے بھی زائد نرخوں پر بلیک میں بکے گا ،کیونکہ موجودہ حکومت مارکیٹ مافیا پر مشتمل ہے ،مصنوعی بحران پیدا کرنے کیلئے ایسے ہی ہتھکنڈے اختیار کرتی ہے ،انہوں نے حکومت کی رٹ ہوتی تو ناجائز منافع خور حکومتی فیصلے تسلیم کرنے سے انکار نہ کرتے۔
گذشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بشارت جسپال نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت کے دور میں اشیائے خوردو نوش کے پانچ بڑے بحران آئے جن میں غریب صارفین کی جیبوں سے اربوں روپیہ نکال لیا گیا ۔(جاری ہے)
سب سے پہلے چینی کا مصنوعی بحران لایا گیا جس کے نتیجے میں 25روپے کلو والی چینی 125روپے کلو میں فروخت ہوئی اسکے بعد آلو،پیاز،ٹماٹر، آٹے کی قیمتوں اور مرغی کا بحران آیا۔
انہوں نے کہا کہ سچ کہتے ہیں تاجر پیشہ ذہنیت کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں گھسنے دینا چاہیے،جب بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مرحلہ آتا ہے تو یہ تاجر اور سرمایہ دار حکمران ایک ہو جاتے ہیں ۔عوام شور و غوغا کرتے رہ جاتے ہیں اور یہ اربوں کی دیہاڑیاں لگا کر غائب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران تیل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اپنے اعلان پر عمل کروائیں یا گھر چلے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.