ایم کیوایم سمیت سیاسی، لسانی، مذہبی جماعتوں کے اندر ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیاجائے ،ایاز لطیف پلیجو،
پرامن سیاسی کارکنوں کو سیاست کرنے کا موقع دیا جائے،سربراہ قومی عوامی تحریک
جمعہ 13 مارچ 2015 23:40
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) قومی عوامی تحریک کے ایاز لطیف پلیجو نے پلیجو ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم سمیت جن سیاسی، لسانی، مذہبی جماعتوں کے اندر ٹارگٹ کلرز اور دہشت گرد موجود ہیں ان کو فوری طورپر گرفتار کیاجائے اور پرامن سیاسی کارکنوں کو سیاست کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست ، حکومت اور جمہوری قوتوں کو ملک سے دہشت گردی، جرائم، انتہاپسندی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ جب بھی کراچی میں آپریشن ہوتا ہے تو چند مخصوص مفا د پرست سیاسی جماعتیں اپنے کاروباری مفادات، جرائم اور کرپشن کے تحفظ کیلئے اس آپریشن کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ان کی مکمل حمایت کررہی ہے۔(جاری ہے)
جب دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں تو پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری رینجرز کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس میں ملوث 2ملزمان کو فوری برطانیہ کے حوالے کیا جائے ، ایم کیوایم اپنے اندر مسلح گروہوں کو ختم کرے ، ٹارگٹ کلرز او ردہشت گردوں کو اپنی صفوں سے الگ کرے، جو دہشت گرد او رٹارگٹ کلرز ہیں ان کو فوری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے ، دہشت گردی ، انتہا پسندی اور کرپشن سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان کی معیشت کا حب اور سندھ کا دارالحکومت کراچی دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر ہے، عالمی طاقتیں پاکستان کو دہشت گردوں کے ذریعے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں تاکہ پاکستان کو توڑ کر سمندری حدود اور کوسٹل ایریاز پر مشتمل ایک نیا اسرائیل قائم کیا جاسکے جس کے ذریعے اس خطے کے تمام ممالک پر اپنی گرفت مضبوط ہواور اسی سازش کے تحت کافی عرصے سے کراچی میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی پولینڈ کی مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات
-
ملک کیلئے تحریک انصاف سمیت سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی
-
پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا سب پراحترام لازم ہے، حکومت کی سنجیدگی پرکوئی شک نہیں کرنا چاہیے، اعظم نذیرتارڑ
-
رانا ثناء اللہ خان وزیراعظم کے مشیربرائے بین الصوبائی رابطہ ہو ں گے ، نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پرتہران پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہبازشریف کی جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کو فی الفور فعال کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پرتہران پہنچ گئے
-
پی ٹی آئی رہنماؤں کا روپوشی ختم کرنے کا اعلان‘ حماد اظہر منظر عام پر آگئے
-
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ’’ون چائنا پرنسپل‘‘پر ریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
میرا گلہ کاٹنے کی کوشش کی گئی، آپ ہمیں مار تو سکتے ہیں ہم سرنگوں نہیں کریں گے، رؤف حسن
-
چوہدری پرویز الٰہی غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت پر رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.