![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
ملک کیلئے تحریک انصاف سمیت سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی
مسائل ضرور ہیں لیکن حکومت کے ساتھ مل کرانہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن پرانے دوست ہیں ،قائم مقام صدر مملکت پی ٹی آئی والوں سے کہا تھا کہ آپ نے کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی ہمارے ملک میں اگر قتل بھی ہو جائے تو ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا،میڈیا سے گفتگو
بدھ 22 مئی 2024 18:23
![ملک کیلئے تحریک انصاف سمیت سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا،یوسف رضا گیلانی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/800x400/pic_215c4_1712661409.jpg._2)
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئین کے بنانے والے ننگے پاؤں مزار قائد آتے ہیں، قائد اعظم سے لوگ پوچھتے تھے آپ ملتان کیوں نہیں جاتے ہیں تو وہ میرے والد کے بارے میں کہتے تھے وہاں گیلانی موجود ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہیں، ہمارے لیڈر بلاول بھٹو بھی نوجوان ہیں ، ہم حکومت کے ساتھ ملکر پاکستان کے مسائل حل کررہے ہیں۔قائم مقام صدر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی بنائی تھی، مجھے یاد ہے اس وقت شاہ محمود قریشی بھی تھے اور لوگ بھی تھے ہم نے اس وقت انہیں انتخابات کی تاریخ دے دی تھی، پھر انہوں نے کہا ہم پوچھ کر بتائیں گے، میں نے اس وقت انکو کہا کہ آپ نے کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی ہمارے ملک میں اگر قتل بھی ہو جائے تو ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا، بی بی شہید نے بھی کبھی مذاکرات کا راستہ نہیں چھوڑا۔تحریک انصاف بھی مذاکرات پر آئے، گفتگو کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو بھی اچھے کام کرے گی ساتھ دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن ہمارے پرانے دوست ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں کے بارے میں تین چوتھائی لوگ ہمدردی کے حامل، سروے
-
سوڈان: بڑھتی خانہ جنگی میں کوئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں
-
خواتین کے حقوق غصب کرنے پر طالبان کے بین الاقوامی احتساب کا مطالبہ
-
غزہ: انسانی حقوق چیف کی ’بے رحمانہ قتل و غارت گری‘ کی مذمت
-
مسلح تنازعات میں شہری ہلاکتوں میں تین چوتھائی اضافہ، یو این
-
وسطی غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں تیرہ فلسطینی ہلاک
-
تھائی لینڈ: ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے والا جنوب مشرقی ایشیا کا پہلا ملک
-
جرمن کمپنیوں کے لیے بھارت میں ترقی کے مضبوط مواقع، سروے
-
اٹلی: مہاجرین کی کشتیاں غرقاب، گیارہ ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
روسی صدر ولادیمیر پوٹن شمالی کوریا کے غیر معمولی دورے پر
-
ایران کے صدارتی امیدواروں کے مابین پہلا مباحثہ
-
بھارت کے پاس پاکستان سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.