وزیراعظم شہبازشریف کی جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کو فی الفور فعال کرنے کی ہدایت
بدھ 22 مئی 2024 18:17
(جاری ہے)
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں خصوصاً خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں جن سے صحیح طور پر فائیدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی پتھروں اور ان سے تیار ہونے والی مصنوعات کی بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز پر کام کرنے اور عالمی نمائشوں میں پاکستانی نمائندگی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کے حوالے سے فوری طور پر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے ,نجی شعبے سے ضروری مشاورت اور صوبوں کے ساتھ بھی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کو فی الفور فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قیمتی پتھروں کی صنعت کے فروغ کے لئے ضروری قانون سازی کا عمل شروع کرنے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتی پتھروں کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں۔اجلاس کو پاکستان کے جیم اسٹونز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قیمتی پتھروں کے حوالے سے خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں میپنگ کی جانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ جیمز اور نایاب پتھروں کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی-مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں کے بارے میں تین چوتھائی لوگ ہمدردی کے حامل، سروے
-
سوڈان: بڑھتی خانہ جنگی میں کوئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں
-
خواتین کے حقوق غصب کرنے پر طالبان کے بین الاقوامی احتساب کا مطالبہ
-
غزہ: انسانی حقوق چیف کی ’بے رحمانہ قتل و غارت گری‘ کی مذمت
-
مسلح تنازعات میں شہری ہلاکتوں میں تین چوتھائی اضافہ، یو این
-
وسطی غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں تیرہ فلسطینی ہلاک
-
تھائی لینڈ: ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے والا جنوب مشرقی ایشیا کا پہلا ملک
-
جرمن کمپنیوں کے لیے بھارت میں ترقی کے مضبوط مواقع، سروے
-
اٹلی: مہاجرین کی کشتیاں غرقاب، گیارہ ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
روسی صدر ولادیمیر پوٹن شمالی کوریا کے غیر معمولی دورے پر
-
ایران کے صدارتی امیدواروں کے مابین پہلا مباحثہ
-
بھارت کے پاس پاکستان سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.