حکومت سند ھ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ملازمین کے نمائند وں کا کو آرڈینیشن لازمی ہے،کمشنر کراچی
ہفتہ 14 مارچ 2015 19:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ،ڈی ایم سیز ،میونسپل کمشنرز ملازمین کے نمائندوں کا کو آرڈینیشن لازمی ہے ۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس سلسلے میں یونین رہنما مکمل تعاون کررہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور کے ایم سی وڈی ایم سیز کے افسران اور یونین رہنماؤں کے مابین ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں پنشن کی ادائیگی میں باقاعدگی لائی جائے اور ملازمین کے نمائندوں کی تجاویز کو اہمیت دی جائے ۔میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقار شاہ،چیئر پرسن کنیز فاطمہ،جنرل سیکریٹری عبد الرؤف بلوچ نے سندھ بینک میں اکاؤنٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات خدشات بلدیہ جنوبی کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،پنشن ،قانونی واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ،ایسٹر کے تہوار سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ،PFCایوارڈ کے تحت OZTگرانٹ میں 20فیصد اضافہ یکم جنوری کے بجائے جولائی سے اداکرنے ،گاڑیوں کی مرمت کے لیے ورکشاپس کو فعال کرنے ،ریٹائر ملازمین کی بجائے سن کو ٹے پر ملازمین کے بچوں کو بھرتی کرنے ، تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں باقاعدگی لانے جیسے اہم مسائل سے کمشنر کراچی کو آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.