متحدہ قائد کی افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال نئی بات نہیں،شمشاد غوری،
سیکیورٹی اداروں کی کاروائیاں سود مند ثابت ہوئیں ،پانچ روز میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی،وائس چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ
ہفتہ 14 مارچ 2015 22:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا کہ عمیر صدیقی سمیت گرفتار ٹارگٹ کلرز کے اعترافی بیانات ،نائن زیرو سے ملنے والے خطرناک اسلحہ اور روپوش قاتلوں کی وہاں موجودگی کے بعد اس بات میں کوئی ابہام نہیں رہا کہ کراچی کو تباہ کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ مافیا جماعت ہی کا ہے ،الطاف حسین کے بوکھلاہٹ میں دیئے جانے والے بیانات اور بے سروپا دلیلیں انکے کام نہیں آسکتیں بلکہ وہ افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرکے اپنے اور اپنی جماعت کیلئے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں ۔
عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں شمشاد خان غوری نے کہا کہ مہاجر نوجوانوں کو جرائم کیلئے استعمال کرنے کے بعد ان سے لاتعلقی کا اعلان الطاف صاحب کی پرانی عادت ہے ،متحدہ قائد کے اعلان لاتعلقی سے زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ صرف پیسے بٹورنے کیلئے اور شہر کے وسائل لوٹنے کیلئے کس سفاکیت کے ساتھ ہزاروں بے گناہوں کی جان لی گئی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیئرمین آفاق احمد نے سیکڑوں بار مافیا جماعت کے کرتوتوں کی جانب ارباب اقتدار کی توجہ مبذول کرائی لیکن اس پر توجہ دینے کی بجائے ہمیشہ مافیا جماعت کی ریاستی و سیاسی سرپرستی کی گئی جس کے نتیجے میں آج یہ دن دیکھنا پڑرہا ہے۔
شمشاد خان غوری نے کہا کہ مافیا جماعت کی جانب میڈیا اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز زبان کا استعمال اور بیانات نئی بات نہیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں قیام امن کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہورہی ہیں جسکا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران شہر میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ کی واردات نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی کاروائیاں مکافات عمل ہے ،متحدہ قائد گرفتاریوں اور چھاپوں پر رونا دھونا مچانے سے پہلے ان ہزاروں بے گناہوں کو یاد کریں جو انکی سفاکیت کے بھینٹ چڑھادیئے گئے ،قوم کو انکے رونے دھونے سے زیادہ کراچی کا امن عزیز ہے اور بحالی امن کیلئے سخت ترین فیصلے کھلے دل کے ساتھ قبول کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.