سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کا اپنے آبائی گھر سے ملحقہ سرکاری اراضی و گھر کو جانے والی سڑک پر قبضے کا انکشاف
ہفتہ 14 مارچ 2015 23:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کا اپنے آبائی گھر سے ملحقہ سرکاری اراضی اور گھر کو جانے والی سڑک کو ذاتی ملکیت میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے‘ نیئر بخاری کے دور میں انکے بھائیوں اور قریبی رشتے دار وں کی جانب سے سرکاری اداروں کے سربراہوں کو دباؤ ڈال کر نوکریاں حاصل کرنے اور غیر قانونی کام کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل چیئرمین سینٹ کے عہدے سے مدت پوری کرنے کے بعد فارغ ہونے والے سید نیئر حسین بخاری کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد کے نواحی علاقے ملپور میں واقع نیئر حسین بخاری کے آبائی گھر سے ملحقہ سرکاری اراضی اور ان کے گھر کو جانے والی سڑک کو صرف اپنے ذاتی استعمال میں رکھا ہے یاد رہے کہ نیئر بخاری کے آبائی گھر کو جانے والی سڑک سی ڈی اے کی سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی ہے جو کہ انکے چیئرمین شپ کے دوران سرکاری فنڈ سے تعمیر کی گئی تھی جبکہ دوسری جانب نیئر بخاری کے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انکے دو بھائیوں اور قریبی عزیزوں نے سرکاری اداروں کے سربراہوں کو دباؤ ڈال کر نہ صرف سینکڑوں نوکریاں حاصل کیں بلکہ دیگر کئی غیر قانونی کام بھی کروائے اسی پر بس نہ کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینٹ نے جاتے جاتے نہ صرف سینٹ میں گزٹڈ پوسٹ پر غیر قانونی بھرتیاں کر ڈالیں بلکہ دو درجن سے زائد لگژری گاڑیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.