موسیقی میں پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے‘ میوزک انڈسٹری کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے کام کررہا ہوں ‘مجھے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہے
بالی ووڈ کے معروف موسیقار اور گلوکارشنکرمہا دیون کی بات چیت
پیر 16 مارچ 2015 13:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے معروف موسیقار اور گلوکارشنکرمہا دیون نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ریالٹی شو میں شرکت کرنے والے پاکستانی ٹیلنٹ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ موسیقی کی دنیا میں پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔ ماضی کے عظیم گائیکوں نے قوالی، غزل، کلاسیکل اورپلے بیک سنگنگ میں جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اوراب نوجوان نسل بھی آوازاورانداز میں اپنی مثال آپ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بالی وڈ فلموں کے میوزک میں استادنصرت فتح علی خاں نے جب سے قدم رکھا اس کے بعد توپھرباصلاحیت گلوکاروں نے اپنے مختلف انداز سے یہاں خوب کام کیا اورآج بھی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں میوزک انڈسٹری کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے کام کررہا ہوں لیکن مجھے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔(جاری ہے)
یہی وجہ ہے کہ جب ہم بیرون ممالک میوزک کنسرٹس میں پرفارم کرنے کے لیے جاتے ہیں تواکثرپاکستانی گلوکاروں اورسازندوں سے ملاقات ہوتی اوروہ سب کے سب اپنے کام میں انمول ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں مستقبل میں کچھ نئے پراجیکٹس پرکام کرنے والا ہوں جس میں بھارتی نوجوان گلوکاروں کے ساتھ پاکستان سے بھی باصلاحیت گلوکاروں کی آوازوں میں گیت ریکارڈ کیے جائیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.