ایم کیوایم کے کارکنوں کی عدالت میں عدم پیشی سے متعلق درخواست پر ڈی جی رینجرزاورآئی جی سے جواب طلب
پیر 16 مارچ 2015 13:37
کرا چی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے 24 افراد کو عدالت میں پیش نہ کئے جانے سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ ،ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپو رٹ کے مطا بق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 110 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 24 کارکنوں کو اب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے افراد کا طبی معائنہ اور ان کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے۔ درخواست پر عدالت عالیہ نے محکمہ داخلہ سندھ ،ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ پولیس کو 24 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اس کے اطراف میں کارروائی کرتے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا تھا جن میں کئی کو عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.