افغانستان میں نیٹو کا ڈرون حملہ ،پاکستانی طالبان کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک
پیر 16 مارچ 2015 14:46
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں اتحادی افواج کے ڈرون حملے میں پاکستانی طالبان کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔
(جاری ہے)
پیر کو افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس چیف کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ ضلع لالپور میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔
حملے میں پاکستانی طالبان کمانڈر نذر آفریدی سمیت 6 جنگجو مارے گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں شہریوں کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو فورسز پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بناتی ہیں جس میں ابتک متعدد جنگجو مارے جاچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.