پنجاب اسمبلی نے پانچ قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جو فوری طو رپر نافذ العمل ہوچکی ہیں‘وزیر سوشل ویلفیئر
منگل 17 مارچ 2015 14:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے پانچ قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جو فوری طو رپر نافذ العمل ہوچکی ہیں جن قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی ان میں کم عمری کی شادی کی روک تھام ایکٹ 1929ء، مسلم فیملی لاء آرڈیننس 1961ء، فیملی کورٹس ایکٹ 1964ء،غیر منقولہ جائیداد کی تقسیم ایکٹ 1912ء اور لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 شامل ہیں ،کم عمری کی شادی کی روک تھام ایکٹ میں کم عمری کی شادی کی موجودہ ایک ماہ کی سزا ، ایک ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزاؤں میں اضافہ کرکے سزاچھ اور جرمانہ پچا س ہزار روپے کردیاگیا ، کم عمر کی شادی کرانے والے نکاح رجسٹرار کی سزا میں بھی اضافہ کیاگیاہے ۔
سید ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ مسلم فیملی لاء آرڈیننس میں دلہن اور دلہا کی طرف سے نکاح نامے میں اندراجات سے متعلق کوئی دفعہ شامل نہیں اور دیکھا گیاہے کہ نکاح نامہ میں اندراج نہ کرنے کے سبب دلہن کے حقوق بالخصو ص خاندانی جھگڑوں کے معاملہ میں بری طرح استحصال ہوا ہے ۔(جاری ہے)
اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ نکاح نامہ میں نکاح رجسٹرار یا نکاح پڑھانے والے دیگر شخص کی جانب سے مناسب اندراج کیاجائے ۔
قوانین میں مزید دفعات شامل کی گئیں ہیں۔وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ فیملی کورٹس ایکٹ 1964ء میں خلع،نان نفقہ،بچوں کی تحویل ، سرپرستی ، جہیز اور بیوی کی ملکیتی اشیاء سے متعلق دیگر خاندانی معاملات کو حل کرنے کے لئے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔اس ضمن میں فیملی کورٹس کے اختیارات میں اضافہ کیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی تقسیم کے ایکٹ 2012ء کی دفعہ 9 کی شق 3 کو ختم کردیاگیاہے تاکہ اس ضمن میں شریک تمام مالکان کی منظوری سے ثالث کے تقرر کو یقینی بنایاجاسکے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لینڈ ریونیو ایکٹ1967ء میں ترمیم کی گئی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ریونیو آفیسر خاندان کے کسی بھی بالغ رکن کو ثمن جاری کرسکتا ہے ۔ اس ضمن میں موجودہ یا مستقبل میں دستیاب الیکٹرانک ذرائع کو سمن کی موثر تعمیل کے طو رپر تجویز کی ترمیم شامل کی گئی ہے ۔مزید برآں ایکٹ کی دفعہ 141 میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ریونیو آفیسر جائیداد سے متعلق امور کو خود سرانجام دے سکیں ۔ریونیو آفیسرز ان تبدیلیوں کی بدولت جائیداد کی تقسیم کے مقدمات تیزی سے نمٹا سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.