ہنزہ، نگر علیحدہ اضلاع؛ اسمبلی میں اضافی نشست ‘ عوام کی فلاح کے لیے اقدامات کریں گے ‘
بدھ 18 مارچ 2015 16:43
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان ووفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ عوام کی فلاح اور بہبود جمہوری اداروں کی روح ہے۔ گورنر گلگت بلتستان کا دفتر عوام کی فلاح کے لیے مثالی کردار ادا کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر بیگ سے ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
سپیکر نے گورنر گلگت بلتستان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے عوام اور خصوصاً نگر اور ہنزہ کے باسیوں کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی نے گونر کی جی بی کے لوگوں کی بہتری میں دلچسپی لینے پر تعریف کی۔ انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ ہنزہ اور نگر کے علاقوں کو انتظامی امور میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے علیحٰدہ اضلاع میں تقسیم کردیا جائے۔
انہوں نے ہنزہ کے لیے قانون ساز اسمبلی میں ایک اضافی نشست کی بھی درخواست کی۔ اس پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ جی بی کے لوگوں کی بہتری اور ترقی ان کا خاص مشن ہے اور یہ کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وہ اقدام اٹھائیں گے جو ان کے لیے بہتر ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.