سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کی سزا کے منتظر سولت مرزا کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائے گا
بدھ 18 مارچ 2015 17:20
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) بلوچستان کے سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کی سزا کے منتظر سولت مرزا کو آج بروز جمعرات تختہ دار پر لٹکایا جائے گا تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل مچھ میں گزشتہ روز پھانسی کی سزا کے منتظرصولت مرزا سے ان کے رشتے داروں نے ملاقات کی ہے ملاقات کر نے والوں میں ان کی اہلیہ، بیٹا، بہن اور بھانجا شامل ہیں ایک جیل اہلکار نے بتایا کہ صولت مرزا کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اہلکار کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کو 19 مارچ کو علی الصبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دی جائے گی اس سے قبل صولت مرزا کے بلیک وارنٹ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے جاری کیے تھے واضح رہے کہ صولت مرزا کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات درج تھے انھیں سنہ 1997 میں کراچی کے پولیس تھانہ گلبرگ میں ایف آئی آر نمبر 158 کے تحت درج مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی تھی یہ مقدمہ ان کے خلاف کے ای ایس سی کے سابق سربراہ سمیت تین افرادکے قتل کے سلسلے میں درج ہوا تھاسکیورٹی وجوہات کی بنیاد انھیں گذشتہ سال اپریل میں کراچی سے بلوچستان کی مچھ جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.