لاہور: مریم صفدر کی چوبیس مارچ تک عبوری ضمانت منظور
بدھ 18 مارچ 2015 18:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) لاہور کی مقامی عدالت نے جان بچانے کی کوشش میں تین افراد کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون مریم صفدر کی چوبیس مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
(جاری ہے)
سیشن عدالت کے روبرو مریم صفدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد کے خلاف احتجاج کرتے مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا پتھراؤ بھی کیا گیا بعض افراد درخواست گزار کو جان سے مارنا چاہتے تھے جن سے بچنے کیلئے تیزرفتاری سے گاڑی بھگائی۔
عدالت سے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ۔ عدالت نے مریم صفدر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔ واضح رہے پیر کے روز مریم صفدر کی گاڑی پر یوحنا آباد کے قریب حملہ کیا گیا تھا خاتون نے گاڑی نکالنے کی کوشش بھی کی اسی دوران ٹکر سے تین افراد زخمی ہوئے جو بعد میں دم توڑ گئے۔ پولیس اہلکاروں نے خاتون کو ہجوم سے بچا کر محفوظ مقام پر متنقل کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.