نیپرا نے بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کر دی
بدھ 18 مارچ 2015 18:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) نیپرا نے بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی سے آئندہ ماہ کے بلوں میں صارفین کو 12ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے۔ نیپرا نے بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد میں ہوئی ۔(جاری ہے)
سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جنوری کے لیے ریفرنس فیول لاگت 11روپے 36 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ اصل لاگت نو روپے ستائیس پیسے فی یونٹ رہی ۔ فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیداواری لاگت میں مجموعی طور پر چھبیس ارب روپے کی کمی ہوئی ۔
نیپرا حکام کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ریلیف عوام کو منتقل کرنے کیلئے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ آئندہ ماہ کے بلوں میں صارفین کو مجموعی طور پر 12 ارب روپے کا ریلیف ملے گا ۔ کمی کا اطلاق ماہانہ 50یونٹ استعمال کرنے والےاور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
-
عدت نکاح کیس میں جج پر اعتراض اور کیس منتقلی کی استدعا مسترد
-
افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، چھ افراد ہلاک
-
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.