صولت مرزا کی تصویر کس طرح بنائی گئی ‘ وزیر داخلہ بلوچستان نے نوٹس لے لیا
بدھ 18 مارچ 2015 19:48
مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی جیل سے تازہ تصاویر سامنے آنے پر وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔وزیر داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صولت مرزا مچھ جیل میں قید ہے جبکہ جیل کے اندر موبائل فون لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ موبائل فون جیل کے اندر کیسے گیا جبکہ صولت مرزا کی تصویر کس نے بنائی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جیل اہلکاروں سے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ دوسری جانب ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج صولت مرزا کی اہل خانہ کے ساتھ آخری ملاقات کروائی گئی تھی جبکہ یہ تصویر اس ملاقات میں موبائل فون کے ذریعے اہل خانہ کی جانب سے بنائی گئی ہے۔یاد رہے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کو کل صبح مچھ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.