مصباح اور آفریدی شکست ہاتھوں میں لئے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے
جمعہ 20 مارچ 2015 16:00
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) کرکٹ ورلڈکپ 2015ءکے تیسرے کوارٹر فائنل میںجہاں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے وہیں کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ون ڈے کیرئیر بھی اس شکست کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز بنائے اور آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
وہاب ریاض نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی بلے بازوں کو جلد پویلین بھیج کر پاکستان کے جیتنے کی امید روشن کی تاہم ان کی گیندوں پر فیلڈرز نے 2 کیچ بلکہ ”میچ“ ڈراپ کر دیئے جو پاکستان کی شکست کی اہم وجہ بنے۔ اس شکست کے ساتھ ہی جہاں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے وہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کا ون ڈے کیرئیر بھی ختم ہو گیا ہے اور دونوں کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کا خواب آنکھوں میں سجائے کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.