فاٹا سے سینیٹ ارکان کا انتخابی عمل مکمل، تاج آفریدی ،اورنگزیب اورکزئی، مومن آفریدی اور سجاد طوری سینیٹر منتخب ،
تحریک انصاف،(ن)لیگ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کا انتخابی عمل کا بائیکاٹ ، فاٹا کے سینیٹ الیکشن میں حق کی فتح ہوئی، صدرر، وزیر اعظم، گورنر اور سیاسی پارٹیوں کے شکر گذار ہیں، سینیٹ میں آٹھ ، قومی اسمبلی میں 7 فاٹا اراکین کا مشترکہ پارلیمانی گروپ بنائیں گے، دونوں ایوانوں میں الگ الگ پارلیمانی لیڈر ہوں گے، فاٹا نے ارب پتیوں کو نہیں کھرب پتیوں کو بھی باہر نکال پھینکا، رکن قومی اسمبلی شاہ گل آفریدی کی نو منتخب سینیٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 20 مارچ 2015 18:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ایوان بالاکے فاٹا ممبران کا انتخابی عمل مکمل، فاٹا سے 4اراکین منتخب،تحریک انصاف،(ن)لیگ اور جمعیت علماء اسلام (ف) نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو فاٹا کے سینیٹرز کا انتخابی عمل پارلیمنٹ ہاؤس میں ریٹرننگ آفیسر عثمان علی کے ذریعے ہوا، جس میں بلال الرحمن، ساجد طوری، بسم اللہ خان، ڈاکٹرجی جی جمال، شاہ جی گل آفریدی، ناصر خان اور نذیر خان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
پی ٹی آئی کے قیصر جمال،(ن)لیگ کے شہاب الدین اور غالب خان جبکہ جمعیت علماء اسلام(ف) کے جمال الدین نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق فاٹا کی چارنشستوں پر 36امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جن میں تاج محمد آفریدی نے 7،اورنگزیب اورکزئی نے 7 جبکہ مومن خان آفریدی اور سجاد حسین طوری نے 6,6 ، عقل شاہ اور ثناء اللہ نے ایک ایک ووٹ لیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.