کراچی میں قیام امن کیلئے کسی مصلحت سے کام لیا جائے نہ کوئی تفریق برتی جائے،محمدارشدجاوید

جمعہ 20 مارچ 2015 18:40

خان پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) سابق تحصیل نائب ناظم حاجی محمدارشدجاوید نے کہا ہے کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے کسی مصلحت سے کام لیا جائے نہ کوئی تفریق برتی جائے ،عوام کے تحفظ کے لئے سیکورٹی اداروں کی کاوشیں قابل قدر ہیں،امن خراب کرنے والی قوتوں اور بیرونی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں انہوں نے معروف بزنس مین انجینئرچوہدری ارشدعلی طاہرکے بھائی نمبردار چوہدری عبدالستار کی عیادت کی اور حادثے میں جان بحق ان کی اہلیہ کے لئے مغفرت کی دعا کی ،حاجی محمدارشدجاوید نے کہا کہ امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کو پھر روشنیوں کا شہر کرا چی واپس لانا دینا ہو گا،کراچی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کا حامل تجارتی شہر ہے اس کی رونقیں لا کر امن قائم کرنے کی ہر کوشش پر عوام سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں،پاک فوج نے قربانیاں دے کر ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :