سندھ بھر میں دہشتگردوں اور دہشتگردی کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن ان کے خاتمے تک جاری رہے گا، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن
جمعہ 20 مارچ 2015 21:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے جمعہ کے روز آرام باغ کے علاقے میں صالح مسجد اور بعد ازاں شام کے وقت میں نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ اور شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہماری رینجرز اور پولیس کے حوصلے پہلے بھی بلند تھے اور اب بھی بلند ہیں اور کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردوں اور دہشتگردی کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن ان کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ نمازیوں پر حملہ کرکے دہشتگرد اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس ملک کی غیور عوام پر مسلط ہوجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے امن و امان کی بحالی کے اداروں بالخصوص ہماری رینجرز اور پولیس نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب وہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔
انہوں نے شام کے وقت میں رینجرز کی موبائل پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز پر حملہ شرمناک اور بزدلانہ عمل ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری رینجرز اور پولیس کے حوصلے پہلے بھی بلند تھے اور اب بھی بلند ہیں۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن جاری رہے گا۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.