بہتر حکومتی حکمت عملی ،خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کی مخالفت میں کمی
ہفتہ 21 مارچ 2015 11:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ بہتر حکومتی حکمت عملی کے باعث گذشتہ چند ماہ کے دوران صوبہ بھر میں انسدادِ پولیو کے قطروں سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد میں 50 سے 60 فیصد تک کمی آئی ۔پشاور میں انسداد پولیو کیلئیبنائے گئے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مانیٹرنگ سیل سے جاری والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال صوبے بھر انسدادِ پولیو کے قطروں سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد 47000 رہی تھی۔
تاہم حالیہ چند مہنیوں کے دوران اس تعداد میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔مانیٹرنگ سیل کے مطابق رواں برس جنوری میں انکاری کیسز کی تعداد 34993 رہی ، فروری میں23087 اور مارچ کے مہینے میں یہ مزید کم 15074 تک آئی ہے۔(جاری ہے)
خیبر پختونخوا میں ہر مہم کے دوران 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔پشاور میں پولیو پروگرام آفیسر ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ بہتر حکومتی حکمت عملی کے باعث پولیو سے انکار کرنے والے بچوں کی تعداد رفتہ رفتہ کم ہورہی ہے۔
پہلی مرتبہ حکومت نے تمام اضلاع کی سطح پر مقامی عمائدین اور بااثر افراد پر مشتمل جرگے تشکیل دیے ہیں جن کا کام انکار کرنے والے والدین سے مقامی روایات کے مطابق بات کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بین الاقوامی ادارے بڑی سنجیدگی اور تن دہی سے مل کر کام کررہی ہے جس سے اس موذی مرض کو قابو کرنے میں کامیابی مل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ جو والدین بچوں کو پولیو قطرے دینے سے انکار کرتے ہیں ان سے پولیس اور جرگہ کے ذریعے سے بات چیت کی جاتی ہے اور اب تک اس حکمت عملی کے بڑے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.