تحریک انصاف کے کامیاب مذاکرات اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر اتفاق خوش آئند ہیں، برجیس طاہر،
مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ باہمی گفت و شنید اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو اہمیت دی ہے،ب تحریک انصاف بہت جلد اسمبلیوں میں بیٹھ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی نظر آئے گی، عوامی اجتماع سے خطاب
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:07
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر اتفاق خوش آئند ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ باہمی گفت و شنید اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو اہمیت دی ہے۔
اب تحریک انصاف بہت جلد اسمبلیوں میں بیٹھ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی نظر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفدر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ وہ صفدر آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے تھے۔ گورنر و وفاقی وزیر نے کہا کہ غل غپاڑہ سیاستدانوں کا شیوہ نہیں اور نہ ہی یہ مسائل کا حل ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کا قیام ایک سیاسی اور پر امن جد و جہد کے نتیجے میں عمل میں آیا۔
پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی جماعت ہے جبکہ قائد کے سیاسی افکار ہی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف کے آمرانہ اقتدار کے خاتمے کے بعد سیاسی جماعتوں کے کردار میں پختگی آنے کے علاوہ عوام کی سیاستدانوں پر امیدوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی انکوئری کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو نے کے بعد ملکی ترقی کے حوالے سے ایک امید کی کرن پیدا ہوئی تھی لیکن بعدازاں ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ عوام ملکی سیاسی حالات سے مایوس ہو گئے۔ ہماری حکومت ایک طرف تو جمہوریت کی بالادستی، سیاسی روایات کی پاسداری اور سیاسی مینڈیٹ کے احترام جبکہ دوسری جانب کثیر الجہتی ترقی پر یقین رکھتی ہے تاکہ ملکی وسائل کو انسانی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے استعمال میں لایا جائے۔گورنر/وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو مذاکرات کی بات دیر سے سمجھ آئی لیکن صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح چیئرمین سینٹ کا انتخاب پر امن اور اتفاق رائے سے ہوا ہے اس طرح ملک کو درپیش دیگر مسائل کا حل بھی اسی طریقے سے ڈھونڈا جائے گا۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے صفدر آباد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح و سنگ بنیاد رکھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.