حال ہی میں ایک سیاسی پارٹی کی طرف سے قومی وطن پارٹی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی ہے،طارق احمد خان،
پختون قوم کے سروں کا سودا ڈالروں میں کرنے اور خطے کو لالچ اور ڈالروں کے عوض خون میں نہلانے والوں کو کیا پختون قوم بھول گئی ہے،ترجمان قومی وطن پارٹی
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:47
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی ترجمان طارق احمد خان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں بعض قومی اخباروں میں ایک سیاسی پارٹی کی طرف سے قومی وطن پارٹی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ پختون قوم کے سروں کا سودا ڈالروں میں کرنے اور اس خطے کو لالچ اور ڈالروں کے عوض خون میں نہلانے والوں کو کیا پختون قوم بھول گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مذکورہ عہدیدار نہ صرف سیاست میں نووارد ہے بلکہ اپنے آباو اجداد کے ہڈیوں کو ڈالروں میں نیلام کرکے نودولتی بھی بن چکا ہے۔قومی وطن پارٹی کے ملی رہبر اور مرکزی چےئرمین کی سیاسی بصیرت اور حالات سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ایک دھماکے سے اپنے گھر بار ترک کرنااور سیاست سے توبہ تائب ہونا پختون قوم کے ماتھے پر ہمیشہ ایک بد نما داغ رہے گاجس سے ساری دنیابخوبی آگاہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب بھی کرپشن کے الزام میں اس سیاسی پارٹی کے اہم سیاسی رہنما پابند سلاسل ہے جو کسی ڈھکی چھپی نہیں۔قومی وطن پارٹی کی لیڈر شپ نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی ہے اور اس ضمن میں تاریخ ان کی اصولی موقف کی گواہ ہے۔انھوں نے متنبہ کیا کہ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے ورنہ یہ نام نہاد سیاسی بونے عوام کے سامنے اپنی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پختون قوم اس وقت تاریخ کے جس مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے اس کی ساری ذمہ داری بھی ان نام نہاد پختون قوم پرستوں پر عائد ہوتی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ پختون قوم قومی وطن پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہوکر ملی رہبرآفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.