قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے ،نسرین اختر ملک
ہفتہ 21 مارچ 2015 23:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک( نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے جس دن تمام پاکستانیوں کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام و خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔
وہ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان تجدید کا دن ہے جس میں ہم سب کو یہ عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کیلئے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرینگے تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام بلند ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک کو درپیش تمام بحرانوں سے نبردآزماہونے کیلئے ہمیں ایک ولولہ تازہ اور عزم نوکرتے ہوئے وسیع تر انقلاب کی بنیاد رکھنا ہوگی اور اس انقلاب کا بنیادی مقصد محض سیاسی نظام یا اداروں میں تبدیلی لانا نہیں بلکہ اس کا دائرہ اثر اپنی سماجی زندگی کے تمام شعبوں تک بڑھاناہوگاتاکہ تبدیلی کا عمل محدود پیمانے کی بجائے کثیرالجہتی ہو۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.