عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ‘پاکستانی ٹیم کل واپس پہنچے گی
پیر 23 مارچ 2015 13:05
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے مزید وقت مانگ لیا ‘دبئی میں موجود پاکستان ٹیم کل منگل کو واپس وطن پہنچ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ کو دبئی سے پاکستان لانے والی تفتیشی ٹیم کل منگل کو واپس وطن پہنچ جائے گی۔
دبئی حکام نے عزیر بلوچ کی حوالگی کے حوالے سے جمع کرائے جانے والی دستاویزات کو درست قرار دیتے ہوئے انٹرپول پاکستان کو آگاہ کیا کہ عزیر بلوچ کی حوالگی کے بارے میں اپریل کے پہلے ہفتہ میں آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ دبئی پولیس نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو مطلوب منی لانڈرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا جس کی وجہ اب تینوں ملزمان کو ایک ساتھ پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے جعلی پاسورٹ پر مسقط سے دبئی سفر کے دوران گرفتار کر لیا تھا عزیر بلوچ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 52 مقدمات درج ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.