پولیس نے کھارادر اور جمشید کوارٹر کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 4ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
منگل 24 مارچ 2015 16:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پولیس نے کھارادر اور جمشید کوارٹر کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاہے، دوسری جانب گلشن اقبال تیرہ ڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے،سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمدہواہے۔پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کھارادر کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔(جاری ہے)
گرفتار ملزم بسوں میں ڈکیتی کی ورداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب جمشید کوارٹر کے علاقے سے پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو افضل کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے، جس کے خلاف مختلف تھانوں میں چھ سے زائد مقدمات درج ہیں۔
گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کی گئی، تمام داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مخصوص مقامات کی تلاشی کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.