لاہور میں کرائم کا گراف روزبروز بڑھتا جا رہا ہے ‘میاں مقصود احمد،
سرکاری ہسپتالوں میں عوام ادویات سے محروم ہیں‘ امیرجماعت اسلامی لاہور
منگل 24 مارچ 2015 23:17
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ لاہور میں کرائم کا گراف روز بروز بڑھتا چلا جارہا ہے جس کو روکنے کے لیے سکیورٹی ادارے اپنے فرائض ٹھیک طریقے سے سر انجام نہیں دے رہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں ڈاکوؤں کی کاروائیاں جاری ہیں لاہوریے قیمتی اشیا ء سے محروم ہو رہے ہیں ، کوئی بھی شہری اپنے آپ کو محفوظ تصور نہیں کرتا چور ڈاکواپنا کام ایسے طریقے سے کرتے ہیں جیسے انھیں کسی قسم کا کوئی ڈر اور خوف نہ ہو ۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات تب پیدا ہوتے ہیں جب غربت اپنی انتہا کو پہنچتی ہے روز گار کی عدم دستیابی سے نوجوان آغازمیں چھوٹی موٹی چوریاں کرتے ہیں بعد میں بڑی کاروائیاں کرنا شروع کرتے ہیں ہمارا معاشرہ دن بدن مختلف قسم کی اخلاقی برائیوں میں مبتلا ہو رہاہے ۔(جاری ہے)
جب تک معاشرے میں ہم انصاف کے تقاضے پورے نہیں کریں گے تب تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ امن قائم ہو گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام ادویات سے محروم ہیں۔ دیہات سے آنے والے غریب معصوم لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں میں مناسب سہولیات میسر نہیں، ہسپتالوں میں چند کرپٹ لوگ دوسروں کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں عام لوگ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عد م د ستیابی کی وجہ سے زندگی بچانے والی دوائیاں بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں اوربدقسمتی سے عام مارکیٹ میں بھی دو نمبر ادویات فروخت ہورہی ہیں جس کو کنٹرول کرنے والاکوئی نہیں اور نہ ہی ان ادویات کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.