امریکہ افغانستان کیساتھ مضبوط تعلقات کے وعدے پر قائم ہے، امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر

منگل 24 مارچ 2015 23:27

کیمپ ڈیوڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے گزشتہ روز اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ افغانستان کے ساتھ مضبوط تعلقات یقینی بنانے کے لئے اپنے ”وعدے پر ثابت قدم“ ہے۔

(جاری ہے)

افغان رہنما کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کارٹر نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے ساتھ مضبوط اور سٹرٹیجک شراکت داری کے لئے اپنے وعدے پر قائم ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ افغان فوجیوں کی سطح تین لاکھ 52ہزار تک یقینی بنانے کے لئے 2017ء تک فنڈنگ کا مطالبہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔