حکومت فوری طور پر نیشنل ہائی وے کی حالت زار بہتر بنائے،نیشنل ہائی وے موت کا گڑھ بن چکی ہے،رانا فیض الحسن
بدھ 25 مارچ 2015 16:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل رانا فیض الحسن نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر نیشنل ہائی وے کی حالت زار بہتر بنائے،نیشنل ہائی وے موت کا گڑھ بن چکی ہے،ہر ماہ خونی حادثات میں درجنوں جانیں ضائع ہورہی ہیں،ٹھری میرواہ میں ٹرک اور بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاری بیان کرتے ہوئے رانا فیض الحسن کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے پولیس ناکام ہوچکی ہے جبکہ نیشنل ہائی وے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے عوام کیلئے موت کا کنواں بن گئی ہے۔
تین ماہ قبل بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں 59افراد ہلاک ہوئے تھے ابھی ان کے لواحقین کے آنسوبھی نہ سوکھے تھے کہ ایک مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔(جاری ہے)
نیشنل ہائی وے پر ٹرکوں کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے بیشتر حادثات ہوتے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے روڈ کی دیکھ بھال میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،اوورلوڈنگ کے باعث روڈ جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے۔
جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس نے ضرورت سے زیادہ وزن لینے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر اس کے برعکس ٹرانسپورٹرز اپنی من مرضی سے ضرورت سے زیادہ لوڈنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے روڈ جلد بیٹھ جاتا ہے۔اور خاص کرگرمی کے موسم میں روڈ بہت جلد گہرے گڑھے بن جاتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیشنل ہائی وے سندھ کے روڈوں کو مرمت کی جائے تا کہ مزید حادثوں کا سد باب کیا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.