ممبئی کیس ‘ سیکرٹری داخلہ اور صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ضلعی رابطہ افسر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم
بدھ 25 مارچ 2015 17:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) اسلام ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کی سازش تیار کرنے کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو عدالت کو بتائے بغیر حراست میں رکھنے کے معاملے پر سیکرٹری داخلہ اور صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ضلعی رابطہ افسر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یہ حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نور الحق قریشی نے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل کی طرف سے مذکورہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر دیا۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ عدالت نے اْن کے موکل کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیا تھا تو اس کے بعد اوکاڑہ کے ڈی سی او نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جس کی معیاد 13 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
اْنھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عدالت کو یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف مستقبل میں کوئی نیا مقدمہ درج کرنے یا اْنھیں خدشہ نقض امن کے تحت حراست میں لینے سے متعلق عدالت عالیہ کو آگاہ کیا جائے گا تاہم اْنھوں نے ایسا نہیں کیا۔
ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے کہاکہ وفاقی حکومت کے مطابق اْن کے موکل کے خلاف دو مقدمات درج تھے جن میں اْن کی ضمانت ہو چکی ہے۔ اْنھوں نے کہا کہ محض مفروضوں کی بنیاد پر کسی شخص کی آزادی کے سلب نہیں کیا جا سکتا اور وفاقی حکومت کا یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ ان افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔جسٹس نور الحق قریشی نے اس بات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے نوٹس میں لائے بغیر ذکی الرحمن لکھوی کی حراست کی مدت میں توسیع کیسے کر دی گئی اْنھوں نے کہا کہ عدالت اس تمام معاملے کا جائزہ لے گی اور جو بھی غیر قانونی اقدام میں ملوث پایا گیا اْس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.