نوجوان انجینئرز پاور سیکٹرکا مستقبل ہیں، محنت کا اپنا شعار بنائیں ‘ فنانس ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی،
حکومت کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا حصہ بنیں جو ملکی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے ‘ حماد احمد
بدھ 25 مارچ 2015 19:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء )فنانس ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل)حماد احمد نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی ملک کے بجلی کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور نوجوان انجینئرز پاور سیکٹر کا مستقبل ہیں ۔ وہ گزشتہ روز واپڈا ہاؤس میں این ٹی ڈی سی میں بھرتی کیے گئے 92 انجینئرز کے لئے منعقد ہ تین روزہ اورنٹیشن پروگرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی حماد احمد نے مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئرز محمد ارشد چودھری جو کہ چین کے سرکاری دورہ پر ہیں، ان کا پیغام نوجوان انجینئرز تک پہنچایا اور ان کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے کہا کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں اورحکومت کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کاوشوں کا حصہ بنیں جو ملکی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے انجینئرز کو کمپنی کے ویژن پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ این ٹی ڈی سی کے پیشہ ور انجینئرز اورمینجمنٹ ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کو فالٹ فری اور کم سے کم لاسز کے ساتھ منظم طریقے سے چلا رہی ہے ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس محمدگلزار شیخ نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ جونیئرز انجینئرز کی بھرتی کا عمل انتہائی شفاف اور میرٹ پر مکمل کیا گیا اور تمام انجینئرز کی کاوشیں نہ صرف کمپنی کیلئے ترقی کا باعث بنیں گی بلکہ ملکی مفاد میں بھی کارآمد ثابت ہوں گی ۔ تقریب کے دوران نئے بھرتی ہونے والے انجینئرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شفاف بھرتی پر این ٹی ڈی سی انتظامیہ کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.