محکمہ زکوة و عشر کو آئی ٹی کی مدد سے جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا،مستحقین زکوة کا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا،ہیلپ لائن قائم،
نئے طریقہ کار کے مطابق مستحقین امدادی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے منٹوں میں حاصل کر سکیں گے،محکمہ میں ڈیجیٹل ڈیش بورڈ قائم کر دیا ،زکوة کی تقسیم کے عمل کی آن لائن مانیٹرنگ ہو سکے گی‘ صوبائی وزیر زکوة ملک ندیم کامران کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
بدھ 25 مارچ 2015 19:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)صوبائی وزیر زکوٰة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ مستحقین زکوٰة کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے اور تمام مستحقین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جس سے مستحق اور غیر مستحق افراد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر سیکرٹری زکوٰة و عشر حبیب الرحمن گیلانی اور ایڈمنسٹریٹر زکوة محمد یوسف بٹ بھی موجود ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اصل مستحق کی تصدیق کیلئے ان کے محکمہ کے پاس موجود ریکارڈ کا نادرا کے ریکارڈ سے موازنہ کیا جا رہا ہے اور اب کسی بھی مستحق کو اس کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے ذریعے چند منٹوں میں تلاش کرنا ممکن ہوسکے گا۔(جاری ہے)
ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰة و عشر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے نیا طریقہ کار وضع کر دیا ہے جس کے تحت مستحقین کو ایزی پیسہ کے ذریعے زکوٰة کی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ نئے طریقہ کار سے قبل زکوٰةاور دیگر امدادی رقوم کا اجراء بذریعہ کراسڈ چیک کے ذریعے کیا جاتا تھا اور اس سلسلہ میں مستحقین کی طرف سے رقم نہ ملنے یا دیر سے ملنے کی بہت شکایات تھیں جبکہ اب ان شکایات کا ازالہ کر دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے طریقہ کار کے باعث مستحقین زکوٰة فنڈ کی رقم منٹوں میں حاصل کرسکیں گے اور فیلڈسٹاف پر کام کا بوجھ بھی خاطرخواہ کم ہوا ہے کیونکہ پرانے طریقہ کار کے تحت انہیں ہر تین ماہ بعد 5لاکھ چیک تیار کرنے پڑتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زکوٰة فنڈ کی ادائیگی کا نیا طریقہ کار اختیار کرنے سے انتظامی افسران صوبہ بھر میں آن لائن سسٹم کے تحت مستحقین کو کی جانے والی ادائیگیوں کا ہمہ وقت جائزہ لے سکیں گے۔صوبائی وزیر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ نے اپنی ویب سائٹ حال ہی میں لانچ کی ہے جس میں زکوٰة پروگرام، ضلعی و مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے دفاتر کے ایڈریس، ان کے فون نمبرز اور زکوٰة فنڈ اور وظیفہ کے فارمز بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ محکمہ نے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کا بھی آغاز کر دیا ہے اور پنجاب زکوٰةفنڈ فیس بک پیج کے ذریعے نوجوانوں کو ان نیک کام کی طرف متوجہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے زکوٰة کی تقسیم کے عمل کا آن لائن جائزہ لیا جاسکے گا۔ملک ندیم کامران نے میڈیا کے ذریعے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات اور اپنی زکوٰة بہترین مصرف کیلئے پنجاب زکوٰة فنڈ میں جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب زکوٰة فنڈ میں جمع کروایا جانے والا ایک ایک روپیہ صرف اور صرف غیریبوں کی فلاح اور مستحقین پر خرچ کیا جائے گا اور زکوٰة و عطیات دینے والوں کو ٹریکنگ انفارمیشن کے ذریعے مطلع کیا جائے گا کہ ان کی زکوٰة و عطیات کس مستحق تک پہنچائے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.