یوم پاکستان بیڈ منٹن چمپئن شپ عظیم سرور اور نوبان جمیل نے جیت لی،
روکھڑ ی بیڈ منٹن ہال میں ایک روزہ چمپئن شپ میں 80 سے زاد کھلاڑیوں نے حصہ لیا
بدھ 25 مارچ 2015 20:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، لاہور کے زیرِ اہتمام ”یومِ پاکستان“ کے سلسلہ میں یومِ پاکستان بیڈمنٹن چمپئن شپ2015 روکھڑی بیڈمنٹن ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع بھر سے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایک روزہ چمپئن شپ میں سنگل ڈبل کے مقابلہ جات میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لویا منوایا۔
حتمی نتائج کے مطابق سنگل مقابلوں کے فائنل میں عظیم سرورنے نوبان جمیل کو پہلے سیٹ میں 21/19 اور دوسرے سیٹ میں 24/22 سے ہرا کر فائنل مقابلوں کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جبکہ ڈبلز کے مقابلوں میں عظیم سرور اور نوبان جمیل نے عرفان نعیم اور عبدالرحمن کو 27/25اور22/20 سے ہرا کر یومِ پاکستان بیڈمنٹن چیمپئین شپ کا فائنل مقابلہ اپنے نام کر لیا۔(جاری ہے)
ندیم بٹ سینئر بیڈمنٹن کوچ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کی قدر و منزلت برقرار رکھتی ہیں اور انہیں بہتر کھیلنے کے مواقع مہیا کر کے صحتمند معاشرے کی تشکیل کی جاتی ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، لاہور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور اسکے ذیلی ادارے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی و ترویج کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر نے اور کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام تراقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر، لاہور سٹی تنویر عباس، سینئیرصوبائی بیڈمنٹن کوچ لیاقت علی، پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طیب سہیل، ایسوسی ایٹ سیکریٹری رفیق بابر،سول سوسائٹی کے نمائیدگان کے ساتھ ساتھ عوام کی بھرپور تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.