قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا ایوان سے الگ الگ واک آؤٹ
جمعرات 26 مارچ 2015 16:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا ایوان سے الگ الگ واک آؤٹ، پی پی پی نے لاہور میں کسانوں پر پولیس لاٹھی چارج اور تشدد کے خلاف جبکہ ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے میرپور میں الطاف حسین اور اہل کراچی کے خلاف نازیبازبان استعمال کرنے کے خلاف واک آؤٹ کیا، اے این پی اور جماعت اسلامی کے ارکان نے دونوں جماعتوں کے واک آؤٹ میں حصہ نہیں لیا تاہم دونوں جماعتوں نے لاہور میں کسانوں پر پولیس تشددکی پرزور مذمت کی۔
جمعرات کو واک آؤٹ سے قبل قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سیاسی لیڈروں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی اور پگڑیاں اچھالنے کی روایت ختم ہونی چاہیے، عمران خان کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف استعمال کی جانے والی زبان درست نہیں، ہم گزارش کرتے ہیں کہ سارے فریق ایک دوسرے کے خلاف اچھے انداز میں بات کریں، پنجاب میں کسانوں پر ہونے والا ظلم ناقابل برداشت ہے، کسان کیا مانگ رہے تھے، کسانوں کی گندم بک نہیں رہی اور 7سو ملین ٹن گندم درآمد کرلی، ہم نے کسانوں کو خوشحال بنانے کیلئے گندم کی امدادی قیمت 500روپے سے 1200روپے مقرر کی، کسانوں کی گندم فروخت نہیں ہورہی،1200 روپے امدادی قیمت ہے مگر کسانوں کی گندم 200روپے کے حساب سے خریدی جا رہی ہے، کپاس کاشت کرنے والا کسان تباہ ہو گیا، دنیا بھر میں کپاس کی قیمت کم ہوئی، مگر دیگر ممالک کسانوں کو سبسڈی دیتے ہیں جو پاکستان میں بھی نہیں دی جا رہی، کسانوں کی مارپیٹ کی اجازت نہیں دے سکتے، سندھ میں کسانوں کے ساتھ سارے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کئے، پنجاب میں ہر دفعہ سڑکوں پر آنے والے کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.