اسلام آباد: نائن زیرو چھاپے کی مذمت کی جانی چاہئیے، اسلحے کے لائسنس وزیر اعظم ، ڈی جی رینجرز اور اعلی حکام کو جمع کروا دئے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 27 مارچ 2015 17:27
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ان کو کراچی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کی شدید مذمت کی جانی چاہئیے نائن زیرو سے پکڑے گئے تمام اسلحے کے لائسنس وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام کو جمع کرو ادئے ہیں صولت مرزا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوت مرزا سے بیان زبر دستی پڑھوایا گیا ہے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو ناحق گرفتار کیا گیا ہے اب ان کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ باندھ کر عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے .
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ان تمام حالات سے آگاہ کیا ہے کیونکہ اس سے ایم کیو ایم کی ساکھ خراب ہو رہی ہے. عمران خان کے آج آنے والی آڈیو ٹیپ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیر اعظم کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں. عمران خان کی آڈیو ٹیپ کی تحقیقات میں عارف علوی اور عمران خان کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہئیے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.