پولیس حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ
ہفتہ 28 مارچ 2015 18:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتوایڈووکیٹ نے کراچی میں پولیس کمانڈوز کی بس پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی اور 2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے۔
(جاری ہے)
انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ کراچی آپریشن میں جرائم پیشہ افراد کا گھیراؤ تنگ ہونے کی وجہ سے اب وہ اس طرح کی بزدلانہ کاروایوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن اور رونقیں بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت دہشتگردوں کو سیاسی وابستگیوں اور مفاہمتی پالیسیوں سے بالاتر ہوکر عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔ ممتاز سہتو نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار،زخمیوں کی جلدصحتیابی اور مرحومین کی مغفرت وپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.