ورلڈ کپ فائنل:نیوزی لینڈ نے آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا

اتوار 29 مارچ 2015 13:19

میلبرن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈنے آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس طرح کرکٹ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں میزبان کینگروز اور کیویز مدمقابل ہوئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کلم کا کہنا ہے کہ کیریئرکااہم ترین میچ کھیلا میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میلبورن کرکٹ گرؤنڈ میں کھیلاگیا ۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی عمدہ رہی ہے، نیوزی لینڈ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی اور پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی، جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست دینے والی واحد ٹیم کیویز ہی تھی۔ ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں کینگروز نے اب تک سب سے زیادہ بار ورلڈ کپ جیتے ہیں ۔