درآمدی ایل این جی سے 15 ارب ڈالر کے ایندھن کی درآمد کے بل میں سے تقریباً ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی
نجی سیکٹر نے بھی ایل این جی کی درآمد اور دوسرے مراحل کامیابی سے مکمل ہونیکی صورت میں درآمد کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی
اتوار 29 مارچ 2015 16:20
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) درآمدی ایل این جی سے حکومت کو تقریباً 15 ارب ڈالر کے ایندھن کی درآمد کے بل میں سے تقریباً ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی ،نجی سیکٹر کے مختلف شعبوں نے ایل این جی کی درآمد اور دوسرے مراحل کامیابی سے مکمل ہونے کی صورت میں اس کی درآمد کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے درآمدی ایل این جی کو ترجیحی بنیادوں پر پاور سیکٹر کو دینے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اورابتدائی طور پر بجلی کی پیداوار کے لئے چار آئی پی پیز کو اسکی فراہمی کی جائے گی ۔
دوسرے مرحلے میں ایل این جی سی این جے اور تیسرے مرحلے میں کھاد کے شعبے کے لئے دی جائے گی ۔ایک رپورٹ کے مطابق ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی صلاحیت میں 8سے 10فیصد بہتری آنے کا امکان ہے جبکہ ایل این جی کی وجہ سے ملک میں دس فیصد اضافی بجلی پیدا کی جاسکے گی۔(جاری ہے)
جبکہ توانائی کے شعبہ میں ایل این جی کے استعمال سے حکومت کو سالانہ 300 ملین ڈالر ایندھن کم خرچ ہونے سے بچ سکیں گے۔دوسری طرف نجی شعبے نے بھی اس حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے اور ایل این جی کی درآمد کے بعد اسکے دیگر مراحل کی کامیابی کا بغور جائز ہ لیا جارہا ہے جسکے بعد قوی امکان ہے کہ نجی شعبہ بھی اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اس طرف راغب ہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.