جیکب آباد،وزیر اعلی سندھ کے وعدے وفا نہ ہوئے، اقلیتی برادری کو اعلانیہ 25 نوکریاں نہ ملیں بے روزگار ہندو نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ
اتوار 29 مارچ 2015 21:26
جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) وزیر اعلی سندھ کے وعدے وفا نہ ہوئے، اقلیتی برادری کو اعلانیہ 25 نوکریاں نہ ملیں بے روزگار ہندو نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ سخت نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے جیکب آباد کی اقلیتی برادری سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کیا، 3 سال گذرنے کے باوجود اقلیتی برادری کے بے روزگار نوجوانوں کو اعلانیہ 25 نوکریاں نہ ملیں جس کے خلاف گذشتہ روز بے روزگار ہندو نوجوانوں کے جانب سے راجیش روشن، دیپک کمار ،منور لعل ، لعل چند، سریش کمار رام چند،شنکر لعل کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا، مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا،اور ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچے، جہاں دھرنا دے کر بیٹھ گئے، دھرنے کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی،اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت اور مہنگائی نے جینا حرام کردیا ہے، گھروں میں فاقے پڑ رہے ہیں ، نوکریاں دینے کے لئے، ایم این اے نے قرعہ اندازی بھی کی لیکن افسوس ابھی تک نوکریاں نہیں ملیں چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں ، کوئی پرسان حال نہیں، انصاف نہیں ملا تو چار اپریل کو ، برسی کے موقع پر بھٹو کے مزار کے سامنے دھرنا دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.